آج کل ایک پراجیکٹ میں مصروف ہوں ،قبل ازقت کچھ نہیں بتا سکتی ‘ بشریٰ انصاری

منگل 23 جنوری 2018 13:27

آج کل ایک پراجیکٹ میں مصروف ہوں ،قبل ازقت کچھ نہیں بتا سکتی ‘ بشریٰ انصاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہاہے کہ آج کل ایک پراجیکٹ میں کام کر رہی ہوں جس کے بارے میں قبل ازقت کچھ نہیں بتا سکتی جس یہ پراجیکٹ مکمل ہو جائے گا تو تمام میڈیا کے دوستوں کو آگاہ کر دوں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بلا وجہ اپنی تشہیر اچھی نہیں لگتی اور اسی وجہ سے میڈیا سے ایک فاصلہ رکھتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مقام تک آنے کے لئے جس طرح انتھک محنت کی خدا کی ذات نے مجھے اس کا صلہ بھی دیا لیکن اس کے ساتھ میں میڈیا کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتی ۔

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 13:27:34