آپ اپنی فلموں سے ہر کسی کو خوش نہیں کر سکتے، رچا چڈا

منگل 23 جنوری 2018 13:48

آپ اپنی فلموں سے ہر کسی کو خوش نہیں کر سکتے، رچا چڈا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکارہ رچا چڈا نے کہا ہے کہ آپ اپنی فلموں سے ہر کسی کو خوش نہیں کر سکتے کیونکہ ہر کوئی ہر چیز پسند نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ رچا چڈا نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ ہر فلم کو مختلف عمر کے شائقین مخلوط ردعمل ملتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ تجربات کرنے پر اپنی نیند قربان نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کا خوف ہمیشہ آپ کے حق میں نہیں ہوتا، آپ کبھی لوگوں کو خوش نہیں کر سکتے، فلم ’’ماسان‘‘ میں کچھ لوگوں کو میری اداکاری پسند نہیں آئی اور کچھ کو بہت زیادہ پسند آئی تھی، لہٰذا یہ صرف رائے میں تنوع سے متعلق ہے، ہر کوئی ہر چیز پسند نہیں کرتا۔

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 13:48:21

Rlated Stars :