جوہی چاولہ کے ’’ڈھول باجے‘‘ پر ڈانس کی وڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

منگل 23 جنوری 2018 15:43

جوہی چاولہ کے ’’ڈھول باجے‘‘ پر ڈانس کی وڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ کی اپنی دوست کے بیٹے کی شادی میں فلم ’’رام لیلا‘‘ کے گانے ’’ڈھول باجے‘‘ پر ڈانس کی وڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ نے انسٹاگرام پر اپنی دوست کے بیٹے کی شادی میں بنائی گئی وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ فلم ’’رام لیلا‘‘ کے گانے ’’ڈھول باجے‘‘ اور میڈلے پر ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں جسے انٹرنیٹ پر بے حد مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 15:43:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :