پاکستانی فلموں کو دیگر ممالک کی زبانوں میں پیش کرنے کے لئے اقدامات سونے پر سہاگہ ہوں گے، ماہرہ خان

منگل 23 جنوری 2018 15:43

پاکستانی فلموں کو دیگر ممالک کی زبانوں میں پیش کرنے کے لئے اقدامات سونے پر سہاگہ ہوں گے، ماہرہ خان
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) لالی وڈ کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب ایسی فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں جنہیں ہم دوسرے ممالک میں نمائش کیلئے پیش کر سکتے ہیں اور اگران فلموں کودیگر ممالک کی مقامی زبانوں میں پیش کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں تو یہ سونے پر سہاگہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ہمیںلالی وڈ کی ترقی و فروغ اورمارکٹنگ کیلئے بیرون ملک قائم اپنے سفارتخانوں سے بھی مدد لینی چاہئے، اگر حکومت چاہے تو میں اس سلسلے میں ان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد ہمارے ہاں بھی معیاری فلمیں بن رہی ہیں، ان کے لئے غیر ملکی مارکیٹس تلاش کرنی چاہئیں، ایک دوسرے کونیچا دکھانے کی بجائے اتحاد کی پالیسی اپنائی جائے تو ہم یقینی طو رپر کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ ماہرہ خان نے کہا کہ ہمیں ایسی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے جن سے ہم دنیا کو یہ بتا سکیں کہ پاکستانی عوام دہشتگردی کا شکارہیں اور ہماری قوم اس کیلئے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 15:43:23

Rlated Stars :