فلم ’’وکٹوریہ اینڈ عبدل ‘‘ آسکر ایوارڈ میں 2 کیٹگریز کے لئے نامزد

بدھ 24 جنوری 2018 11:50

فلم ’’وکٹوریہ اینڈ عبدل ‘‘ آسکر ایوارڈ میں 2 کیٹگریز کے لئے نامزد
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار علی فضل کی فلم ’’وکٹوریہ اینڈ عبدل ‘‘ کو آسکر ایوارڈ میں 2 کیٹگریز کے لئے نامزد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 90 ویں آسکر ایوارڈ رواں سال 4 مارچ کو ہوں گے جس کے لئے بالی وڈ اداکار علی فضل کی فلم ’’وکٹوریہ اینڈ عبدل ‘‘ کو آسکر ایوارڈ میں 2 کیٹگریز جن میں کوسٹیوم ڈیزائن اینڈ میک اپ اور ہیئر سٹائلنگ شامل ہیں ،کے لئے نامزد کر لیا گیا ہے جس میں علی فضل (عبدل ) اور ہالی وڈ اداکارہ جوڈی ڈینچ ملکہ کا اہم کردار ادا کر رہی ہیںجبکہ اس فلم کے ساتھ ہالی وڈ فلم ’’ دا شیپ آف واٹر ‘‘، ’’ فینٹم تھریڈ ‘‘ اور ’’ڈارکیسٹ آور‘‘ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ہدایتکار سٹیفن فیئرس کی فلم ’’وکٹوریہ اینڈ عبدل ‘‘ کی کہانی ملکہ وکٹوریہ اور ان کے بھارتی مسلمان ملازم کریم کی دوستی کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔
وقت اشاعت : 24/01/2018 - 11:50:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :