امیتابھ بچن نے علی الصبح گانے کی ریکارڈنگ مکمل کرائی

بدھ 24 جنوری 2018 11:50

امیتابھ بچن نے علی الصبح گانے کی ریکارڈنگ مکمل کرائی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے علی الصبح گانے کی ریکارڈنگ مکمل کرائی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے گانے کی ریکارڈنگ کرتے ہوئے تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کی تقریب دیر رات ختم ہونے کے بعد ایک گانے کی ریکارڈنگ صبح 4 بجے تک مکمل کرائی ہے جس میں موسیقی کے آلات کو استعمال کئے بغیر گانا گایا جاتا ہے جبکہ انہوں نے گانے سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔

(جاری ہے)

اداکار امیتابھ بچن فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ میں اداکار عامر خان اور کترینہ کیف کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

وقت اشاعت : 24/01/2018 - 11:50:47

Rlated Stars :