کرینہ کپور کے صاحبزادے تیمور کا اپنے بالوں پر کنگھی کرنے کا سٹائل کافی مقبول ہوگیا

بدھ 24 جنوری 2018 12:13

کرینہ کپور کے صاحبزادے تیمور کا اپنے بالوں پر کنگھی کرنے کا سٹائل کافی مقبول ہوگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء)یوں تو کرینہ کپور اور سیف خان کے بیٹے تیمور علی خان کا ہر انداز مداحوں کو بھاتا ہے مگر اس دفعہ تیمور کا اپنے بالوں پر کنگھی کرنے کا سٹائل کافی مقبول ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

کبھی کالا چشمہ، کبھی ٹوپی، کبھی شیروانی تو کبھی کرتا پہنے کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کا ہر انداز مداحوں کو خوب بھاتا ہے ۔تیمور علی خان کی معصومیت کے سب ہی اسیر ہیں اور اب ان کا بالوں پر کنگھی کرنے کا سٹائل بھی مقبول ہوگیا ہے ۔ ننھے تیمور کی کنگھی کرتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی معصومیت اور دلکش انداز نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے ۔

وقت اشاعت : 24/01/2018 - 12:13:40

Rlated Stars :