فلم ’’پرمانو:دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ ایک گیم چینجر ثابت ہو گی، پروڈیوسر پریرنا اروڑا

بدھ 24 جنوری 2018 13:19

فلم ’’پرمانو:دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ ایک گیم چینجر ثابت ہو گی، پروڈیوسر پریرنا اروڑا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) بالی وڈ پروڈیوسر پریرنا اروڑا نے کہا ہے کہ فلم ’’پرمانو:دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ ایک گیم چینجر ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم’’پرمانو:دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ کی پروڈیوسر پریرنا اروڑا نے کہا ہے کہ وہ اس فلم کو ایک گیم چینچر کے طور پر دیکھتی ہیں اور اس فلم میں اداکار جان ابراھام کی اداکاری کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ فلم کی کہانی 1998ء میں پوکھران میں بھارت کے جوہری تجربے پر مبنی ہے جس میں جان ابراھام اور ڈیانا پنٹے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہدایتکار ابھیشیک شرما کی فلم ’’پرمانو:دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ 2 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 24/01/2018 - 13:19:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :