فلمی کیریئر میں کامیابیوں پر خوشی اور ناکامیوں سے سبق سیکھا، ارجن کپور

بدھ 24 جنوری 2018 13:19

فلمی کیریئر میں کامیابیوں پر خوشی اور ناکامیوں سے سبق سیکھا، ارجن کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ اپنے فلمی کیریئر میں کامیابیوں پر خوشی اور ناکامیوں سے سبق سیکھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارجن کپور نے اپنے فلمی کیریئر میں اتار چڑھائو سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکایت کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، حوصلہ افزائی اور پرجوش ہونے کا مطلب مذید بہتر اور زیادہ کام کرنا ہے اور یہی توانائی مجھے آگے بڑھا رہی ہے ، اپنے فلمی کیریئر میں کامیابیوں پر بے حد خوشی ہوئی اور ناکامیاں سیکھنے کا مرحلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اچھا کام کر رہے ہیں اور آپ میں عمدہ صلاحیتیں اور ٹیلنٹ بھی ہے تو آپ کو ہمیشہ کام ملے گا اورخود پر اعتماد بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ایک لمبی ریس ہے اور آپ کو صرف کام کرنا ہے۔ اداکار ارجن کپور ہدایتکار دیباکر بنرجی کی فلم ’’سندیپ اور پنکی فرار ‘‘ میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/01/2018 - 13:19:48

Rlated Stars :