فلم"پیسیفک رِم2؛اًپ رائزنگ'کا ٹریلر جاری،23فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 24 جنوری 2018 13:30

فلم"پیسیفک رِم2؛اًپ رائزنگ'کا ٹریلر جاری،23فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء)ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپورنئی سائنس فکشن تھرلر فلم "پیسیفک رِم 2؛اًپ رائزنگ 'کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2013میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم پیسیفک رِم کے اس سیکوئل میں زمین پر حملہ ٓور ہو نیوالی کئی فٹ بلند خطرناک شیطانی طاقتیں اور بلائیں دکھائی گئی ہیں جنکے خاتمے کیلئے روبوٹس کا سہارا لیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

دیوہیکل روبوٹس اور خطرناک مونسٹرز کے درمیان جاری جنگ پر مبنی اس فلم کی کہانی معروف رائٹر ٹریوس بیچم کے ناول سے ماخوذہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض اسٹیون ایس ڈی نائٹ نے نبھائے ہیں۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اس ایکشن تھرلرفلم میں اسکاٹ ایسٹ وڈ سمیت ٹیان چنگ، اینڈریا ارجونا، چارلی ڈے، جان بوئیگا،ڈسٹن کلیئر،لیون میڈن اوربرن گورمن جیسے معروف فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ اس فلم کو گوئلرمو ڈیل ٹورواورتھامس ٹل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچر کے بینر تلی23فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
وقت اشاعت : 24/01/2018 - 13:30:31