موجودہ دور میں کارگل سمیت کشمیر پر فلمیں بنا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے‘ اداکار علی بٹ

بدھ 24 جنوری 2018 13:36

موجودہ دور میں کارگل سمیت کشمیر پر فلمیں بنا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے‘ اداکار علی بٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) اداکار علی بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کارگل سمیت کشمیر کے موضوع پر فلمیں بنا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے‘اداکاری کی دنیا میں اپنا نام کمانے کے بعد سلو ر سکرین ٹارگٹ ہے ،خواہش ہے کہ پاکستان کی معیاری فلموں میں کام کروں ۔

(جاری ہے)

علی بٹ نے کہا کہ بھارتی منفی پروپیگنڈے کی حامل ان متنازعہ فلموں کا جواب فلموں سے دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو چپ کروانے کیلئے پاکستانی فلمسازوں کو میدان میں آنا ہوگا ۔میں درجنوں فیشن شو کر چکا ہوں ۔ میری ٹی وی اور فلم کیلئے کام کرنے کی جستجو بڑھ گئی ہے ۔ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف مناسب حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔

وقت اشاعت : 24/01/2018 - 13:36:09