ٹائیگر زندہ ہے کی 5 ہفتوں میں 333.58 کروڑ کی کمائی

بدھ 24 جنوری 2018 13:39

ٹائیگر زندہ ہے کی 5 ہفتوں میں 333.58 کروڑ کی کمائی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) بالی وڈ فلم ’’ٹائیگر زندہ‘‘ نے ریلیز کے 5 ہفتوں میں 333.58کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

یہ فلم گزشتہ سال 22 دسمبر کو ریلیز کی گئی تھی۔فلم میں اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کی شاندار کمائی پر سلمان خان پھولے نہیں سما رہے اور ان کی یہ تیسری فلم ہے جو3 سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوئی ہے۔

وقت اشاعت : 24/01/2018 - 13:39:27