ورون دھون کی ’’اکتوبر‘‘، امسال ’’اپریل‘‘میں ریلیز ہوگی

بدھ 24 جنوری 2018 13:45

ورون دھون کی ’’اکتوبر‘‘، امسال ’’اپریل‘‘میں ریلیز ہوگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء)بالی وڈہیرو ورون دھون کی نئی فلم 'اکتوبر' کاٹیز ر جاری کردیاگیا۔اس ٹیزر میں کیلنڈر نمایاں ہے جس میں اکتوبر تک کے مہینے دکھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیزر میں اداکارہ بنیتا سندھو کا عکس بھی نمایاں ہے۔ہدایتکار شوجیت سرکار کی نئی فلم ' اکتوبر' امسال اپریل میں ریلیز کی جائیگی۔ورون دھون سال 2017 کی فلم 'جڑواں ٹو' میں شاندار کامیابی حاصل کرچکے ہیں جبکہ اداکار ورون ایک اور نئی فلم'سوئی دھاگہ' کی شوٹنگ بھی کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/01/2018 - 13:45:30

Rlated Stars :