حسن شہریاریاسین کا ایوارڈز لکس سٹائل یونٹ کا حصہ بننے سے انکار

لکس اسٹائل ایوارڈز 2018 لاہور میں 21 فروری کو منعقد ہوں گے میں بڑے اسٹارز سے کم پیسوں میں کام کرنے کی بات نہیں کرسکتا‘حسن شہریار

جمعہ 26 جنوری 2018 12:25

حسن شہریاریاسین کا ایوارڈز لکس سٹائل یونٹ کا حصہ بننے سے انکار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2018ء) پاکستان کے مقبول ترین ایوارڈز لکس اسٹائل ہر سال اپنے آغاز سے قبل ہی کسی نہ کسی تنازع کا شکار ہوجاتے ہیں اور ایسا ہی کچھ اس سال بھی ہوا۔گزشتہ سال پہلی مرتبہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی ہدایات دینے والے نامور میزبان حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) سے امید کی جارہی تھی کہ وہ رواں سال کے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ڈائیریکشن بھی کریں گے، تاہم انہوں نے اس سال ایونٹ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز 2018 لاہور میں 21 فروری کو منعقد ہوں گے۔چند ماہ قبل حسن شہریار یاسین نے لکس اسٹائل ایوارڈز کا حصہ بننے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا جبکہ وہ اس ایونٹ کے لیے کافی پرجوش بھی تھے، تاہم ایوارڈ تقریب کے ایک ماہ قبل ہی انہوں نے خود کو ایونٹ سے الگ کرلیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں نے 24 سالوں کی محنت سے اپنا کیریئر بنایا ہے، میں اس سال بھی کافی پرجوش تھا لیکن پھر مجھے بتایا گیا کہ اس سال لکس اسٹائل ایوارڈز میں گزشتہ سال کے مقابلے کافی کم بجٹ پر کام کرنا پڑے گا، جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں ایسے شو کا حصہ نہیں بن سکتا جو میری سوچ سے برعکس کام کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جیسا لکس برینڈ کا نام ہے اس حساب سے ایک بڑا بجٹ کافی اہمیت رکھتا ہے، ہم نے بہت سے منصوبے بنائے تھے، لیکن ان کو پورا کرنے کے لیے اتنے ہی پیسوں کی ضرورت بھی پڑتی ہے، میں بڑے اسٹارز سے کم پیسوں میں کام کرنے کی بات نہیں کرسکتا۔شو سے الگ ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ کافی افسردہ ہیں، لیکن امید ہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب شاندار ہوگی۔
وقت اشاعت : 26/01/2018 - 12:25:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :