اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کے لئے کیسری بہترین فلم ہے، پرینیتی چوپڑا

جمعہ 26 جنوری 2018 19:02

اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کے لئے کیسری بہترین فلم ہے، پرینیتی چوپڑا
ْ ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ اداکار اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کے لئے فلم کیسری بہترین فلم ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ بہت طویل عرصے سے اداکار اکشے سر کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں اور میرا خیال ہے کہ یہ بہترین فلم ہے کیونکہ اکشے پنجابی ہیں اور فلم جس موضوع پر مبنی ہے اس کے لئے بہترین محسوس کرتے ہیں،اداکار اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کے لئے فلم کیسری میرے لئے بہترین فلم ہے اور میں فلم کی عکسبندی کے لئے پرجوش اور خوش ہوں۔ ہدایتکار انوراگ کشپ کی فلم کیسری کی کہانی ساراگڑھی کی جنگ پر مبنی ہے، فلم آئندہ سال ہولی پر ریلیز کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 26/01/2018 - 19:02:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :