اداکارہ سلمیٰ آغا نے اپنی سوانح حیات لکھنا شروع کر دی

ہفتہ 27 جنوری 2018 18:29

اداکارہ سلمیٰ آغا نے اپنی سوانح حیات لکھنا شروع کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء)پاکستان کی معروف اداکارہ سلمیٰ آغا نے اپنی سوانح حیات لکھنا شروع کر دی ۔اپنی سوانح حیات پر مبنی کتاب کا اعلان سلمی آغا نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک تصویر کے ذریعے کیا۔اس کتاب میں ان کی کیریئر اور ذاتی زندگی کے کئی راز تحریر کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بولی وڈ کی کئی شاندار فلموں میں کام کیا جن میں نکاح اور قسم پیدا کرنے والے کی شامل ہیں۔

سلمیٰ آغا نے اپنی فلم نکاح میں دل کے ارماں نامی گانا بھی گایا تھا جو بے انتہا مشہور ہوا، اداکارہ کو اس گانے کے لیے بہت سے ایوارڈز بھی دئیے گئے۔کیریئر کے ساتھ ساتھ وہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی خبروں میں رہیں، انہوں نے 80 کی دہائی میں پاکستان کے کامیاب اداکار جاوید شیخ سے شادی کی، تاہم چند ہی سالوں میں ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔
وقت اشاعت : 27/01/2018 - 18:29:38