اداکارہ ماہرہ خان نوجوان پاکستانی سیاستدان پر فدا ہوگئیں

ہفتہ 27 جنوری 2018 19:26

اداکارہ ماہرہ خان نوجوان پاکستانی سیاستدان پر فدا ہوگئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) نامور اداکارہ ماہرہ خان پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مداح بن گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں یکساں مقبول اداکارہ ماہرہ خان پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان چئیرمین بلاول بھٹو پر فدا ہوگئی ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان بلاول بھٹو کے بھارتی چینل کو دیئے گئے انٹرویو سے بے حد متاثر ہوئیں۔ ماہرہ خان نے بلاول بھٹو کے بھارتی چینل کو دیے گئے انٹرویو کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا اور کہا کہ بلاول بھٹو بھارتی چینل کے ساتھ بہت اچھا بولے، انٹرویوز سن کر فخر ہوا۔

وقت اشاعت : 27/01/2018 - 19:26:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :