انتہا پسندوں کی دھمکیاں ناکام ، ’’پدومات ‘‘کا 120 کروڑ سے زائد کا بزنس

منگل 30 جنوری 2018 19:34

انتہا پسندوں کی دھمکیاں ناکام ، ’’پدومات ‘‘کا 120 کروڑ سے زائد کا بزنس
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء)بالی وڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ اپنی ریلیز کے پانچویں روز ہی 120 کروڑ روپے سے زائد کمانے میں کامیاب ہوگئی۔طویل عرصے سے مظاہروں کا سامنا کرنے کے باوجود 100 کروڑ کلب میں شامل ہوکر فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو بھارتی باکس آفس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم ’پدماوت‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے روز 19 کروڑ روپے کمائے، جس کے بعد جمع کو اس فلم نے باکس آفس پر 32 کروڑ روپے حاصل کیے۔

ہفتے کو فلم نے 27 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جبکہ اتوار کو فلم 30 کروڑ ہندوستان روپے کمانے میں کامیاب رہی جبکہ پیر کو پیر کو بھی فلم نے 19 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے کے بعد فلم تقریباً 120 کروڑ روپے کما چکی ہے۔
وقت اشاعت : 30/01/2018 - 19:34:28