آشا بھوسلے کیلئے ایک اور اعزاز’’یش چوپڑا میموریل ‘‘ ایوارڈ سے نوازا جائیگا

منگل 30 جنوری 2018 19:34

آشا بھوسلے کیلئے ایک اور اعزاز’’یش چوپڑا میموریل ‘‘ ایوارڈ سے نوازا جائیگا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء)ہندوستان کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے کو فنی خدمات کے عوض کئی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ اب انہیں ایک اور ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق آشا بھوسلے کو’’یش چوپڑا میموریل ایوارڈ‘‘ پیش کیاجائیگا۔ آشا پانچویں ہندوستانی شخصیت ہیں جنہیں یہ بڑا اعزاز دیاجائیگا۔اس سے قبل یہ اعزاز لتا منگیشکر، ریکھا، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو ان کی بہترین فنی صلاحیتوں کی بنا پر دیاجاچکاہے۔

وقت اشاعت : 30/01/2018 - 19:34:28