مادھوری ’’توپری‘‘کیلئے ملائیشیا پہنچ گئیں

منگل 30 جنوری 2018 19:34

مادھوری ’’توپری‘‘کیلئے ملائیشیا پہنچ گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء)بالی وڈ اداکارہ مادھوری دکشت اپنی نئی مراٹھی فلم کی عکسبندی کے لئے ملائیشیا پہنچ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مراٹھی فلم’’بکٹ لسٹ‘‘ کے گانے’’تو پری‘‘ کی عکسبندی سومت رگھوان کے ساتھ ملائیشیا میں شروع کر دی ہے۔ گانے کی موسیقی روشن اور روہن ترتیب دے رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار تیجاس پرابھا ہیں۔ مادھوری اپنے کردار سے کافی مطمئن دکھائی دیتی ہیں اور فلم کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں۔

وقت اشاعت : 30/01/2018 - 19:34:28