صبا قمر بالی وڈ کی ضرورت بن گئیں' ہندی میڈیم کے سیکوئیل میں بھی جلوہ گر ہونگی

بدھ 31 جنوری 2018 21:57

صبا قمر بالی وڈ کی ضرورت بن گئیں' ہندی میڈیم کے سیکوئیل میں بھی جلوہ گر ہونگی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) باصلاحیت پاکستانی اداکارہ صبا قمر بالی وڈ کی ضرورت بن گئیں، اب وہ ہندی میڈیم کے سیکوئیل میں بھی نظر آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ برس کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی صبا قمر کی فلم 'ہندی میڈیم' کو ملنے والے ردعمل کو دیکھتے ہوئے اب اس کا سیکوئیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس فلم میں بھی صبا قمر ہی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔

(جاری ہے)

فلم کے سیکوئیل کے حوالے سے ہدایت کار دینیش ویجان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلم کے دوسرے پارٹ کی کہانی مکمل ہوچکی ہے، جس پرگذشتہ سال مئی یا جون میں کام شروع کیا گیا تھا، جس کی تکمیل میں سات مہینے لگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم ''ہندی میڈیم'' کی کامیابی کو مددنظر رکھتے ہوئے ہم نے فلم کے دوسرے پارٹ کی تیاری شروع کی، فلم کی کاسٹ جلد فائنل کر لی جائے گی اور ہم اس حوالے سے بہت پرامید ہیں۔
وقت اشاعت : 31/01/2018 - 21:57:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :