سخت محنت کی بدولت ہی فنکار آگے بڑھتا اور شہرت کی سیڑھیاں چڑھتا ہی'اداکارہ و ماڈل عینی طاہرہ

بدھ 31 جنوری 2018 21:57

سخت محنت کی بدولت ہی فنکار آگے بڑھتا اور شہرت کی سیڑھیاں چڑھتا ہی'اداکارہ و ماڈل عینی طاہرہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء)اداکارہ و ماڈل عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ سخت محنت کی بدولت ہی فنکار آگے بڑھتا اور شہرت کی سیڑھیاں چڑھتا ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ دور میں ہمارے ٹی وی چینلز بہت اچھے پروگرامز نشر کر رہے ہیں اور حقیقت میں دیکھا جائے تو ہمارے اداکاروں کا کوئی مقابلہ نہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ٹی وی چینلز کی تعداد بڑھنے سے فنکاروں کیلئے کام کرنے کے مواقع بھی بڑھے ہیں اور اب یہ اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں۔ مقابلے کے اس دور میں وہی فنکار کامیاب ہوتا ہے جو اپنی خدادا صلاحیتوں کے بل بوتے پر محنت و لگن کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھتا ہے۔

وقت اشاعت : 31/01/2018 - 21:57:31