کرش4…کترینہ کیف پھر ریتک روشن کی ہیروئن بنیں گی

بدھ 31 جنوری 2018 22:01

کرش4…کترینہ کیف پھر ریتک روشن کی ہیروئن بنیں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) مشہور بالی وڈ فلم 'کرش' کے چوتھے سیکوئل کی تیاریاں کی جارہی ہیں فلم کیلئے اداکاروں کو کاسٹ کئے جانے کی خبریں گرم ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی کردار ریتک روشن ہی نبھائیں گے جبکہ اداکارہ کیلئے کئی ناموں پرغور کے بعد کترینہ کیف کو کاسٹ کئے جانے کی اطلاعات آرہی ہیں۔فلم ' زندگی نہ ملے گی دوبارہ' میں ساتھ کام کرنے کے بعد اداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر ریتک روشن کی ہیروئن بنیں گی۔ اس سے قبل پرینکاچوپڑا کو کاسٹ کرنے کی اطلاعات تھیں۔اداکارہ کترینہ فلم 'ٹائیگر زندہ ہی' کی کامیابی پر خوش ہیں۔ ایسے میں وہ شاہ رخ خان کی فلم'زیرو' میں بھی کام کررہی ہیں۔

وقت اشاعت : 31/01/2018 - 22:01:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :