نورا فتیحی کی ایزابیل کیف کے ساتھ مقابلے کے حوالے سے خبروں کی تردید

جمعہ 2 فروری 2018 15:14

نورا فتیحی کی ایزابیل کیف کے ساتھ مقابلے کے حوالے سے خبروں کی تردید
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) مراکش و کینیڈین اداکارہ و ماڈل نورا فتیحی نے کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف کے ساتھ مقابلے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ فلم ’’مائی برتھ ڈے سانگ ‘‘ کی مراکش و کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی نے کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف کے ساتھ مقابلے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل بھی ایسا محسوس نہیں کرتی کیونکہ میں میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور میں نے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں میں اپنا نام بنایا ہے ،لوگ میری صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کو پسند کرتے ہیں اور میں کسی کے ساتھ مقابلے کا نہیں سوچتی۔

وقت اشاعت : 02/02/2018 - 15:14:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :