اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے کیریئر کا پہلا پشتو گانا نقیب اللہ محسود کے نام کردیا

جمعہ 2 فروری 2018 21:28

اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے کیریئر کا پہلا پشتو گانا نقیب اللہ محسود کے نام کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے کیریئر کا پہلا پشتو گانا کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونیوالے نقیب اللہ محسود کے نام کردیا۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ رابی پیرز ادہ نے اپنا پشتو ویڈیو گانا 3فروری کو ریلیز کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے رابی پیرز ادہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ پشتو گانے کی ویڈیو مکمل کی ہے اور اس کو ملک بھر میں ریلیز کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے پہلے پشتو ویڈیو گانے کو کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ محسود کے نام کردیا ہے۔ یہ گانا ان کے نام اس لئے کیا ہے کہ تاکہ ان خاندان والوں کو احسا س ہوسکے کہ فنکار برادری بھی ان کے اس بڑے دکھ میں ان کیساتھ برابر کی شریک ہے۔۔
وقت اشاعت : 02/02/2018 - 21:28:55