بولی وڈ کی معروف ایکشن سیریز فلم ’ریس‘ کی جھلک جاری

ہفتہ 3 فروری 2018 20:48

بولی وڈ کی معروف ایکشن سیریز فلم ’ریس‘ کی جھلک جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) بولی وڈ کی معروف ایکشن سیریز فلم ’ریس‘ کی آنے والی تیسری فلم اپنی ریلیز سے پہلے ہی خبروں میں ہے، کیوں کہ پہلی بار اس فلم میں سلمان خان ایکشن میں نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کا آغاز تو نومبر 2017 سے کردیا گیا تھا، تاہم اب فلم کے ڈائریکٹر نے اس کی پہلی جھلک جاری کردی ہے، جس میں بولی وڈ سلطان سلمان خان اور اداکارہ جیکولین فرنانڈس کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ڈائریکٹر ریمو ڈی سوزا نے ’ریس تھری‘ کی پہلی جھلک ٹوئیٹ کی، جس میں جیکولین فرنانڈس کی ایک ا?نکھ کی جھلک کے باعث تصویر وائرل ہوگئی۔ریمو ڈی سوزا نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ اب ریس تھری کی شوٹنگ ممبئی میں ہوگی، جہاں فلم کی شوٹنگ کو مکمل کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 03/02/2018 - 20:48:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :