بالی ووڈ میں پریم کتھا کے بعد پیڈ مین فلم بھی تیار

ہفتہ 3 فروری 2018 20:48

بالی ووڈ میں پریم کتھا کے بعد پیڈ مین فلم بھی تیار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) بولی وڈ میں سماجی مسائل پر بھی فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں، اور اس حوالے سے ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ ایسی فلموں کی تشہیر کے لیے پوری فلم انڈسٹری ایک ہوجاتی ہے۔اکشے کمار کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ کی طرح رواں برس ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’پیڈ مین‘ بھی ایک سماجی مسئلے پر بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

’پیڈ مین‘ کی تشہیر کے لیے بھی بولی وڈ ستارے، سماجی کارکن اور بھارت کی اہم شخصیات میدان میں آگئیں، اور انہوں نے ہندوستانی خواتین میں حیض کے دوران پیڈز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لئے سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع کردی۔خواتین میں پیڈز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی مہم کی شروعات بھی سماجی کارکن اروناچلم مروگناتھم نے اپنی ایک ٹوئیٹ سے کی۔یہ وہی سماجی کارکن ہیں، جن کی زندگی و جدوجہد پر ’پیڈ مین‘ فلم بنائی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 03/02/2018 - 20:48:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :