کترینہ، عامر خان اورفاطمہ ثنا کے ساتھ فلم ٹھگز آف ہندوستان کی عکسبندی میں مصروف

بدھ 7 فروری 2018 18:17

کترینہ، عامر خان اورفاطمہ ثنا کے ساتھ فلم ٹھگز آف ہندوستان کی عکسبندی میں مصروف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) بالی وڈاداکارہ کترینہ کیف عامر خان اورفاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ فلم ٹھگز آف ہندوستان کی عکسبندی میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ فلم ٹھگز آف ہندوستان کے سیٹ پر لی گئی سیلفی شئیر کی جس میں عامر خان نے ناک چھیدویا ہوا ہے۔ فلم کی کہانی 1839 میں لکھے گئے ناولکنفیشنز آف اے ٹھگز سے ماخوذ ہے ۔ فلم میں امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار پردہ سکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کے ہدایتکار ویجے کرشنا ہیں ۔فلم7نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 07/02/2018 - 18:17:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :