پرنس ہیری کی شادی، سر ایلٹن جون نے کنسرٹ منسوخ کردئیے

جمعرات 8 فروری 2018 21:16

پرنس ہیری کی شادی، سر ایلٹن جون نے کنسرٹ منسوخ کردئیے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) مئی میں شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کے باعث گلوکار سر ایلٹن جون نے لاس ویگاس میں ہونے والے دو کنسرٹ منسوخ کردیئے ہیں۔لیڈی ڈیانا ایلٹن کی قریبی دوست تھیں انہوں نے دونوں کنسرٹ لیڈی ڈیانا کے بچوں کی شادی اور ان سے محبت میں منسوخ کیے۔

(جاری ہے)

قیاس آرائیاں ہیں کہ سر ایلٹن کو شادی میں گیت گانے کے لیے دعوت دی جائے گی۔برطانوی اخبار کے مطابق سر ایلٹن کو 18 اور 19مئی کولاس ویگاس میں دو کنسرٹ کرنے تھے جو اب منسوخ کر دیئے گئے ہیں جبکہ پرنس ہیری اور میگھن کی شادی کی تقریب 19مئی کوہوگی۔70سالہ گلوکار ایلٹن نے کہا ہے کہ اگر مجھے شادی میں بلایا گیا تو ضرور جائوں گا۔

وقت اشاعت : 08/02/2018 - 21:16:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :