سیف علی خان کی بیٹی سارہ نے 7فلموں کی پیشکش ٹھکرادی

جمعرات 8 فروری 2018 21:16

سیف علی خان کی بیٹی سارہ نے 7فلموں کی پیشکش ٹھکرادی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کے نکھرے اپنے فلمی کیریئر کی شروعا ت میں ہی ساتویں آسمان کو چھونے لگ گیا ہے اور انہوں نے اب تک 7 فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان جن کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ ‘ کے رواں سال نومبر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے جبکہ اداکارہ اپنی پہلی فلم حاصل کرنے کے بعد اب تک 7 فلموں کوسائن کرنے سے انکار کرچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق پیشکشیں ٹھکرانے کی وجہ فلموں میں ان کے ساتھ مرکزی کردار میں کسی بڑے ہیرو کا نہ ہونا ہے جبکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوآموز اداکارہ شاہد کپور اور ہریتک روشن کیساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہے۔

وقت اشاعت : 08/02/2018 - 21:16:59

Rlated Stars :