میری انگلش کا مذاق بنانیوالے عقل کے اندھے ہیں ‘ فلم سٹار میرا

مجھ سے زیادہ فلم انڈسڑی میں کسی اداکارہ کو انگلش بولنا اور پڑ ھنا نہیں آتی ہے اگر کوئی مجھ سے زیادہ کسی کو انگلش آتی ہے تو سامنے آئے میں چیلنج کر تی ہوں‘گفتگو

پیر 12 فروری 2018 13:04

میری انگلش کا مذاق بنانیوالے عقل کے اندھے ہیں ‘ فلم سٹار میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2018ء) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ میری انگلش کا مذاق بنانیوالے عقل کے اندھے ہیں ‘مجھ سے زیادہ فلم انڈسڑی میں کسی اداکارہ کو انگلش بولنا اور پڑ ھنا نہیں آتی ہے اگر کوئی مجھ سے زیادہ کسی کو انگلش آتی ہے تو سامنے آئے میں چیلنج کر تی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک گفتگو کے دوران فلم سٹار میرا نے کہا کہ جلد بازی میں انگلش کے کچھ الفاظ غلط بولے اور لکھے جاسکتے ہیں مگر میں دعویٰ سے کہتی ہوں کہ مجھ سے زیادہ پاکستانی فلم انڈسڑی میں کسی کو انگلش پڑ ھنا اور بولنا نہیں آتے اور جن کو خود پوری اے بی سی بھی نہیں آتی وہ میرا مذاق بناتے ہیں ایسے لوگوں کو شر م آنی چاہیے ۔

وقت اشاعت : 12/02/2018 - 13:04:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :