فلم ’’گیٹ آئوٹ‘‘ اور ’’کال می بائے یوور نیم‘‘ نے رائٹرز گلڈ آف امریکا ایوارڈ جیت لیا

پیر 12 فروری 2018 14:35

فلم ’’گیٹ آئوٹ‘‘ اور ’’کال می بائے یوور نیم‘‘ نے رائٹرز گلڈ آف امریکا ایوارڈ جیت لیا
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) ہالی وڈ فلم ’’گیٹ آئوٹ‘‘ اور ’’کال می بائے یوور نیم ‘‘ نے رائٹرز گلڈ آف امریکا ایوارڈز میں اہم ایوارڈ اپنے نام کر لئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 70ویں رائٹرز گلڈ آف امریکا ایوارڈز کی تقریب گشتہ روز لاس اینجلس میں منعقد کی گئی جس میں رائٹر و ڈائریکٹر جورڈن پیلی نے فلم ’’گیٹ آئوٹ‘‘ کے لئے بہترین اوریجنل سکرین پلے کا ایوارڈ حاصل کیا جس نے فلم ’’دا بگ سک ‘‘ ، ’’آئی ٹونیا ‘‘ ، ’’لیڈی برڈ‘‘ اور ’’دا شیپ آف واٹر کو پیچھے چھوڑا جبکہ ’’کال می بائے یوور نیم ‘‘ نے فلم ’’دا ڈیزاسٹر آرٹسٹ ‘‘ ، ’’لوگن ‘‘ ، ’’مولیز گیم ‘‘ اور ’’مڈ بائونڈ ‘‘ کے مقابلے میں بہترین ایڈیپٹڈ سکرین پلے کا ایوارڈ حاصل کیا اور اس فلم کی آسکر ایوارڈ کے لئے 4 نامزدگیاں شامل ہیں جن میں بہترین پکچر اور سکرین پلے ، بہترین اداکار اور بہترین اوریجنل سانگ کے نامزدگیاں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 12/02/2018 - 14:35:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :