پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن کل منایا جائے گا

پیر 12 فروری 2018 17:14

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن کل منایا جائے گا
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن کل 13فروری بروز منگل کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ دنیا بھر میں ہر سال 13فروری کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے تحت ریڈیو کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ یہ دن منانے کا فیصلہ 3نومبر 2011ء کو یونیسکو کے 36ویں اجلاس کے موقع پر کیا گیا ۔

یہ دن پہلی بار 13فروری 2012ء کو منایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس دن کو منانے کا مقصد دنیا کو ریڈیوں کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کرنا ہے کیونکہ آج کے دور میں جدید ترین ذرائع ابلاغ ہونے کے باوجود ریڈیو ایک مئوثر اور سستا ذرائع ابلاغ ہے ۔ریڈیو پر نشریات کی ابتدا 1906ء میں ہوئی ۔ دنیا بھر میں اس وقت 51 ہزار ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے 2.4ملین افراد سنتے ہیں۔ پاکستان بننے کے بعد سب سے پہلے آزاد ،خود مختار مملکت پاکستان کا اعلان پاکستان ریڈیو اسٹیشن سے کیا گیا تھا۔

1965 ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران ریڈیو پاکستان نے لازوال کار کردگی کا مظاہرہ کیا اور انتہائی قلیل وقت میں بے شمار یاد گار ملی نغمات تخلیق کئے گئے جن میں اکثریت ملکہ ترنم نور جہاں کے گائے ہوئے گیتوں کی تھی جنہوںنے عوام اور افواج پاکستان کے حوصلوں کو بلند کیا۔
وقت اشاعت : 12/02/2018 - 17:14:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :