پیسوں کی ریل پیل کے باوجود سلمان خان کی نایاب گھوڑا خریدنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی

پیر 12 فروری 2018 19:58

پیسوں کی ریل پیل کے باوجود  سلمان خان کی نایاب گھوڑا خریدنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) بولی وڈ سلطان سلمان خان کے پاس پیسوں کی کمی تو نہیں، البتہ ان کا شمار بھی دنیا کے ان افراد میں ضرور ہوتا ہے، جن کے پاس نایاب چیزوں کی کمی ہوتی ہے۔سلمان خان نے بھی دیگر امیر لوگوں کی طرح دولت کے زور پر اپنے شوق پورے کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم ایک نایاب گھوڑے کو خریدنے کا ان کا شوق کروڑوں روپے کی پیش کش کیے جانے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکا۔

سلو بھائی جو اپنی مختلف فلموں میں کار سے بھی تیز بھاگنے والے گھوڑوں پر سواری کر چکے ہیں، وہ ایک نایاب نسل کا گھوڑا خریدنا چاہتے تھے، جس کے لیے انہوں نے گھوڑے کے مالک کو دگنی رقم کی پیش کش کی۔تاہم گھوڑے کے مالک نے پیسوں اور سلمان خان کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنا گھوڑا فروخت کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

سلمان خان ’ثقاب‘ نامی ایک اعلیٰ نسل کے گھوڑے کو خریدنا چاہتے تھے، جس کے لیے انہوں نے اس کے مالک کو پورے 2 کروڑ روپے کی پیش کش کی۔

تاہم گھوڑے کے مالک سراج خان پٹھان نے انہیں گھوڑا دینے سے معزرت کرلی۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سراج خان پٹھان نے اپنا نایاب گھوڑا کسی کو فروخت کرنے سے انکار کردیا ہو، اس سے قبل انہوں نے بھارتی ریاست پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کو بھی یہ دینے سے انکار کردیا تھا۔پرکاش سنگھ بادل نے سراج خان کو گھوڑے کی قیمت ایک کروڑ 14 لاکھ روپے دینے کی پیش کش کی تھی۔۔
وقت اشاعت : 12/02/2018 - 19:58:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :