دارا لسکون آکر بہت سکون ملا ہی فلم اسٹار میرا

اسپیشل بچوں کی نگہداشت کیلئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا اسپتال بنانے کیلئے سرکاری زمین دی جائے، اداکارہ کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

پیر 12 فروری 2018 20:52

دارا لسکون آکر بہت سکون ملا ہی فلم اسٹار میرا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) پاکستان کی معروف فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کی نگہداشت کے لئے ہم سب کو مل جل کر کوششیں کرنا ہوں گی، دارالسکون میں آکر بہت سکون ملا ہے، اصل زندگی یہ ہی ہے کہ ہم ان اسپیشل بچوں کی بحالی کیلئے کام کریں تاکہ ہماری دنیا اور آخرت دونوں بہتر ہوجائیں، ذہنی معذور بچوں کے ادارے دارالسکون کے دورے کے موقع پر میرا بچوں میں گھل مل گئیں، اس دورے کا اہتمام پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔

میرا نے کہا کہ دارالسکون ٓکر بہت ہی سکون ملا کہ آج کے دور میں انسانیت کی اس طرح بھی خدمت ہو سکتی ہے۔ ان اسپیشل بچوں کی نگہداشت اور نشوونما بہت مشکل ذمہ داری ہے جسے دارلسکون کا عملہ باحسن خوبی انجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

میرا نے کہا کے طارق اور سمیرا نے بتایا ہے یہاں 300 سے زائد بچے داخل ہیں اور ایک بچے پر اوسطا 12000 روپے ماہانہ اخراجات ٓتے ہیں۔

ملک کے تمام مخیر حضرات، فنکاروں، کھلاڑیوں سے اپیل کرتی ہوں کے وہ آئیں دارلسکون کا دورہ کریں اور "اسپانسر اے چائلڈ" کے تحت ایک بچے کی کفالت کی ذمہ داری قبول کریں۔ 12000 ماہانہ بڑی رقم نہیں ہے اتنا بل تو ایک وقت کے ہوٹل میں کھانے یا پیزا منگوانے کا بن جاتا ہے۔ خدارا آئیں اور دارلسکون سے تعاون کریں۔ اس موقع پر طارق اور سمیرا نے بتایا کے صرف ایک سال میں 80 لاکھ روپے کے پیمپرا ٓتے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا ہے کہ اپنی بقایا زندگی فلاحی کاموں کے لئے وقف کرتی ہوں اس موقعے پر انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اسپتال بنانے کے لئے سرکاری طور پر زمین الاٹ کی جائے، پرا ئیوٹ سطح پر زمین لینا نہیں چاہتی۔ میرا نے کہا کہ مجھے حکومت کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ملا ہے اور میں نے فنکاراں میں سب سے زیادہ کم عمری میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

لیکن اگر مجھے سرکاری طور پر ہسپتال بنانے کے لئے زمین فراہم کی جائے تو میرے لئے زیادہ خوشی کی بات ہوگی اور میں اپنے ملک کے لوگوں کے لئے کچھ اچھا کرسکونگی ۔ اسپیشل بچوں کی دل جوئی کیلئے دارالسکون آتی رہتی ہوں۔ یہ ایک عظم ادارہ ہے جو اسپیشل بچوں کی خدمت کررہا ہے، بحثیت قوم ہم سب کو ان بچوں کے لئے کام کرنا چاہئے اصل زندگی کا مقصد ہی لوگوں کے کام آنا ہوتا ہے۔

اس موقع پر پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید اور صدر عبدالوسیع قریشی بھی موجود تھے، بعد ازاں میرا نے کچھ وقت اسپیشل بچوں کے ساتھ گزارا پھر وہ کراچی پریس کلب پہنچ گئیں اور وہاں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں سڑکوں پر بھیک مانگنے والے بچوں کے لئے بھی کام کرنا ہوگا اور ان بچوں کو ایک خوشحال زندگی دینا ہوگی۔
وقت اشاعت : 12/02/2018 - 20:52:52