پریا پراکاش کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 12 فروری 2018 21:08

پریا پراکاش کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) بالی ووڈفلم ملیالم فلم ’اروادار لو‘ کے گانے ’مانیکیا ملاریا پووی‘ کا سین سوشل میڈیا پر وائرل ، فلم میں کیرالہ کے شہر تھریسور میں ویمالا کالج میں بی کام کی طالبہ پریا پراکاش کی ویڈیو کو خوب پسند کیاجانے لگا ، کروڑوں لوگ اس ویڈیو کودیکھ چکے ہیں یہ ویڈیو جلد آنے والی ملیالم فلم ’اروادار لو‘ کے گانے ’مانیکیا ملاریا پووی‘ کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویوڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے اسٹوڈنٹس ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار اشاروں میں ہی کر دیتے ہیںفلم ابھی نمائش کیلئے پیش نہیں کی گئی تاہم اس کا ابھی تک ایک گانا ’ مانیکا ملاریا پووی‘ جاری کیا گیا ہے اور یہ ویڈیو کلپ اسی گانے سے لیا گیا ہے۔ پریا کی یہ ڈیبیو فلم ہے تاہم فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی انہیں ایک اور فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ پریا نے 2017 میں لائم لائٹ کی دنیا میں قدم رکھا اور چند ایک فیشن شوز میں ریمپ پر واک کی اور جلد ہی فلم میں کام حاصل کرلیا۔
وقت اشاعت : 12/02/2018 - 21:08:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :