نامور اداکارہ کریتی سینن لفٹ میں پھنس گئیں

پیر 12 فروری 2018 21:08

نامور اداکارہ کریتی سینن لفٹ میں پھنس گئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کریتی سینن کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک گھنٹے تک لفٹ میں پھنسی رہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’ہیرو پنتی ‘سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ کریتی سینن اپنی حقیقی اداکاری کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں لیکن فلمی دنیا سے وابستہ ان اداکاراؤں کو اپنی حقیقی زندگی میں بھی مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کریتی سینن کیساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب انہیں لفٹ خراب ہونے کی وجہ سے 1گھنٹے تک وہیں قید ہونا پڑا۔

حادثہ اس وقت رونما ہوا جب انہیں میٹنگ کے سلسلے میں جانا تھا لیکن وہاں لفٹ میں پھنس گئیں جس کے بعد انہیں اپنے مینیجر کو بلانا پڑا اور اسی ایک گھنٹے کے دوران کریتی اپنے ساتھ ہونے والے حادثے کو ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے لمحہ بہ لمحہ شیئر کرتی رہیں۔۔
وقت اشاعت : 12/02/2018 - 21:08:50