ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’فنے خان ‘‘کی پہلی جھلک جاری

بدھ 14 فروری 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’فنے خان ‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’فنے خان ‘‘ سے پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے جس میں اداکارہ ایشوریہ رائے بچن گلوکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں اداکار انیل کپور اور راج کمار رائو بھی شامل ہیں۔ ہدایتکار اتول منجریکر کی فلم ’’فنے خان ‘‘ ہالی وڈ فلم ’’ایوری باڈیز فیمس ‘‘کا ریمیک ہے۔ فلم رواں سال 13 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/02/2018 - 11:10:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :