ہالی ووڈ ڈرامہ فلم گھوسٹ اسٹوریز کا نیا ٹریلر جاری

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 13اپریل کوسینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 17 فروری 2018 12:00

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) ہالی ووڈ ہارر ڈرامہ فلم گھوسٹ اسٹوریز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جیریمی ڈیسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سائیکولوجسٹ کے گرد گھوم رہی ہے جو تین واقعات کی تحقیقات کے دوران خوف و دہشت کا شکار ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں مارٹن فری مین،ایلکس لاتھر،پال وائٹ ہائوس،اینڈی نیمین،ڈینیئل ہِل،ڈیرن برائون اور ریان اولیویاسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔پیٹر بام اور وِل کلارک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 13اپریل کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 12:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :