ْسنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام مسئلہ بن گیا ،ْ سنجو بابا بھی فلمسازوں سے ناراض

سنجے دت فلم کا نام ’سنجو‘ رکھنے کے خواہش مند ہیں ،ْ ہدایت کار و پروڈیوسر فلم کا نام ’بابا‘ رکھنے پر مصر ہیں ،ْبھارتی میڈیا

ہفتہ 17 فروری 2018 12:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام مسئلہ بن گیا اور اسی وجہ سے سنجو بابا بھی فلمسازوں سے ناراض ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے دت اب تک واحد اداکار ہیں جن کی زندگی میں ہی ان پر فلم بنائی جارہی ہے اور فلم ان کے دوست و معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی بنا رہے ہیں۔

فلم میں مرکزی کردار رنبیر کپور کررہے ہیں جنہوں نے ان کے کردار میں ڈھلنے کیلئے خوب محنت کی ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے گزشتہ دنوں فلم کی نمائش رواں سال 29 جون کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم حیرت انگیز طور پر فلم کا اب تک کوئی نام نہیں رکھا گیا ،ْبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور ہدایت کار میں فلم کے نام کے حوالے سے جاری سرد جنگ میں اب سنجے دت بھی کود پڑے ہیں اور فلم کے نام کے حوالے سے وہ بھی ناراض ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے دت زندگی پر بننے والی فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی اور پروڈیوسر سے ناراض ہوگئے ہیں جس کی وجہ بھی فلم کا نام بنی ہے۔میڈیا رپورٹ میں کہنا ہے کہ سنجے دت فلم کا نام ’سنجو‘ رکھنے کے خواہش مند ہیں جب کہ ہدایت کار و پروڈیوسر فلم کا نام ’بابا‘ رکھنے پر مصر ہیں۔دوسری جانب فلم کا ٹریلر بھی 8 مئی کو ریلیز کیا جائیگا جس کے حوالے سے سنجے دت بھی پرجوش ہیں۔
وقت اشاعت : 17/02/2018 - 12:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :