انیل کپور کا مشہور گانا ’ایک لڑکی کو دیکھاتو ایسا لگا‘ اب اٴْن کی صاحبزادی پر فلمایا جائے گا

بالی ووڈ کی نئی فلم میں پہلی بارانیل کپوراور سونم کپور ساتھ کام کریں گے فلم رواں سال 12اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

ہفتہ 17 فروری 2018 12:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور کا مشہور گانا ’ایک لڑکی کو دیکھاتو ایسا لگا‘ اب اٴْن کی صاحبزادی پر فلمایا جائے گا، بالی ووڈ کی نئی فلم میں پہلی بارانیل کپوراور ونم کپور ساتھ کام کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا میں انیل کپور اور سونم کپور پہلی بار سلور اسکرین پرساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں انیل کپور کی 1994ء میں ریلیز ہونے والی فلم کے مشہور گانے ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا بھی شامل کیا جائیگا جسے اٴْن کی صاحبزادی سونم کپور اور راج کمار رائوپر فلمایا جائے گا۔شیلے چوپڑا کی ہدایتکاری اور ودھو ونود چوپڑا کی پروڈیوس کردہ فلم لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا میں انیل کپور ،سونم کپور اور راج کمار رائو سمیت بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ فلم 'ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا رواں سال 12اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 17/02/2018 - 12:00:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :