سارہ علی خان کا کیریئر شروع ہونے سے پہلے ہی ہچکولے کھانے لگا

فلم ’کیدار ناتھ’ میں سارہ مرکزی کر دار ہیں ،ْ پروڈیوسر کا ابھیشک کپور کے درمیان جھگڑا ،ْ شوٹنگ رک گئی

ہفتہ 17 فروری 2018 12:00

سارہ علی خان کا کیریئر شروع ہونے سے پہلے ہی ہچکولے کھانے لگا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء)بالی ووڈ ادا کار سیف علی خان اور ان کی سابق بیگم امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کا کیریئر شروع ہونے سے پہلے ہی ہچکولے کھانے لگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم ’کیدار ناتھ‘ میں مرکزی کردار ہیں فلم کی شوٹنگ ابھی چل ہی رہی تھی کہ اچانک گاڑی پٹری سے اتر گئی وجہ فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار ابھشیک کپور کے درمیان جھگڑا ہے۔

فلم کی شوٹنگ اکتوبر 2017 میں ختم ہونا تھی تاہم اب پروڈکشن کمپنی نے ابھشیک کپور پر بد تمیزی اور کام میں تاخیر کرنے پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ پروڈکشن کمپنی کا کہنا ہے کہ ابھشیک نے کام میں لاپرواہی برتی اور اداکاروں کے کام کی ڈیٹس کو ضائع کر دیا۔بہرحال اپنی بیٹی کی پہلی فلم کا یہ حال دیکھ کر امریتا سنگھ پریشان ہو گئیں اور انھوں نے بھی ابھشیک کپور کو آڑے ہاتھوں لیا۔
وقت اشاعت : 17/02/2018 - 12:00:07