گوجرانوالہ ،بھائی کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے 2بھائی بھی چل بسے

زاہد نے گولی مارکرزندگی کا خاتمہ کیا،چھوٹے بھائی کی موت کی خبرسنتے ہی بڑے بھائی عباس کو دل کا دورہ پڑگیا جو جان لیوا ثابت ہوا آدھے گھنٹے بعد تیسرا بھائی صدام موقع پرپہنچا اوردوبھائیوں کی لاشیں دیکھ کر وہ بھی صدمے سے انتقال کر گیا،گھر میں کہرام مچ گیا ، ہر آنکھ اشکبار

ہفتہ 17 فروری 2018 12:10

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء)گوجرانوالہ کے علاقہ الیاس کالونی میں بھائی کی موت کے صدمے سے دوبھائی بھی جاں بحق ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ الیاس کالونی میں 35سالہ زاہد نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر گولی مارکرزندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

چھوٹے بھائی کی موت کی خبرسنتے ہی بڑے بھائی عباس کو دل کا دورہ پڑگیا جوہسپتال منتقل کرنے کے دوران جان کی بازی ہارگیا جبکہ آدھے گھنٹے بعد تیسرا بھائی اٹھائیس سالہ صدام موقع پرپہنچا اوردوبھائیوں کی لاشیں دیکھ کر وہ بھی صدمہ سے چل بسا ۔

تین بھائیوں کے انتقال کی خبر سے گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقے بھر میں فضا سوگوار ہو گئی ۔پولیس کے مطابق زاہد ویلڈنگ کا کام کرتا تھا اورایک بیٹی کا باپ تھا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ زاہد کی خودکشی کی وجہ کا علم نہیں۔دوسری جانب پولیس نے زاہد کی خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
وقت اشاعت : 17/02/2018 - 12:10:07