موجودہ دور میں نئے گلوکاروںکی بڑی کھیپ سامنے آرہی ہے جس میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے ‘ حمیرا ارشد

فن گلوکاری ہر ایک کے بس کی بات نہیں اس کیلئے ٹیلنٹ ہونے کے ساتھ ماہر اساتذہ سے تربیت حاصل کرنا بھی لازمی ہے

ہفتہ 17 فروری 2018 12:10

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) معروف گلوکارہ حمیرا اراشد نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں نئے گلوکاروںکی بڑی کھیپ سامنے آرہی ہے جس میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے مگر موجودہ حالات میں ان کااپنی جگہ بنانا بہت مشکل ہے ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فن گلوکاری ہر ایک کے بس کی بات نہیں اس کیلئے ٹیلنٹ ہونے کے ساتھ ماہر اساتذہ سے تربیت حاصل کرنا بھی لازمی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک دور میں گلوکاری کے میدان پاکستان کاسکہ پوری دنیامیں چلتا تھا اور خاص طور پر جب ملکہ ترنم نورجہاں ، مہندی حسن ، نصرت فتح علی خاں ، ریشما ں ، ارونا لیلیٰ ، شوکت علی ، عالم لوہار او رغلام علی جیسے بڑے گلوکاروںنے بھی دنیا میں اپنی گائیکی کی دھوم مچائے رکھی اور یہ لوگ جہاں بھی گئے اپنی پہچان چھو ڑ کر آئے اور اب ان کے گلوکاری کے سفر کو ہم اپنے طور پر جاری رکھے ہوئے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ اب گائیکی کے مواقع کم ہوتے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب سے لائیو کنسرٹ پر سکیورٹی کی وجہ سے پابندیاں لگی ہیں تو بہت سارے گلوکاروں کو فارغ گھر بیٹھنا پڑتا ہے ۔موجود ٹینشن کے دور میں گلوکاری کے شو لازمی ہونے چاہئیں تاکہ لوگوں کو اچھی تفریح میسر آسکے ۔
وقت اشاعت : 17/02/2018 - 12:10:07