پاکستان میں فیشن اور ماڈلنگ انڈسٹری نے بھی بڑ ا فروغ حاصل کیا ہے ‘ نادیہ حسین

ہفتہ 17 فروری 2018 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم ، ٹی وی کے ساتھ فیشن اور ماڈلنگ انڈسٹری نے بھی بڑ ا فروغ حاصل کیا ہے اور آج ماڈلنگ کی دنیا میں ہمارے پاس بڑا ٹیلنٹ موجود ہے ،خاص طور پر کراچی اورلاہور میں سب زیادہ ماڈلنگ شو منعقد کئے جاتے ہیں جبکہ اسلام آباد میں بھی ماڈلنگ کے اچھے شوہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہماری ماڈلز انٹرنیشنل لیول میں ہونے والے شوز میں اپنی صلاحیتوں کو منواچکی ہیں ، ماڈلنگ اور فیشن بھی ٹی وی اورفلم کی طرح انڈسٹری کی صورت بن چکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 12:10:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :