پریسہ خان ڈرامہ سیریل ’’دل نے کہا‘‘میں احسن خان کے مد مقابل نظر آئیں گی

ہفتہ 17 فروری 2018 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) اداکارہ پریسہ خان ڈرامہ سیریل ’’دل نے کہا‘‘میں مرکزی کردار اداکریں گی۔ تفصیلات کے مطابق ولید احمد نے اداکارہ پریسہ خان کو اپنی نئی بننے والی ڈرامہ سیریل میں مرکزی رول کیلئے کاسٹ کیا ہے ۔ جس میں ان کے مد مقابل احسن خان بھی نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل کی کاسٹنگ ابتدائی مراحل میں ہے اور آئندہ چار پانچ روز میں ڈرامہ کی تمام کاسٹ کا فائنل کرلیا جائے گا اور مارچ کے دوسرے ہفتے میں ریکارڈنگ شروع ہوجائے گی جس میں سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے اداکار بھی شامل ہونگے ۔ ڈرامہ کے رائٹر وارث احمد ہیں جن کی بطور ڈرامہ رائٹرپہلی ڈرامہ سیریل ہے جبکہ اس سے قبل وہ تین کتابوں کے مصنف ہیں ۔

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 12:10:07