تین روزہ پلاک کلچرل فیسٹیول آج سے شروع ہو گا

ہفتہ 17 فروری 2018 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) محکمہ اطلاعات و ثقافت ،حکومت پنجاب اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج این آرٹ کلچر کے اشتراک سے پلاک کلچرل فیسٹیول آج ( اتوار) 18سے 21فروری تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

تین روزہ فیسٹیول میں گلوکار شوکت علی ، عارف لوہار ، غلام علی ، استاد حامد علی ، ندیم عباس لونے والا ، فریدہ خانم ، عذرہ جہاں ، غلام عباس ، شاہدہ منی ، رابی پیرزادہ ، انور رفیع ، عدیل برکی ، وارث بیگ ، طارق طافو ،فضل جٹ ، صائمہ جہاں ، خلیل حیدر سمیت دیگر گلوکار پرفارم کریں گے جبکہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات مصطفی قریشی ، شاہد ، انجمن ، شان ، ندیم اور دیگر بھی شرکت کریں گے ۔

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 12:10:08