فلم انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار کسی ایک کو قرار نہیں دیا جا سکتا‘ماڈل ایشا نور

ہفتہ 17 فروری 2018 14:30

فلم انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار کسی ایک کو قرار نہیں دیا جا سکتا‘ماڈل ایشا نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2018ء) فلم اورٹی وی اداکارہ و ماڈل ایشا نورنے کہاہے کہ فلموں کی ایک اپنی خاص اہمیت ہوتی ہے مگر 20سالوں سے فلم کی جگہ ڈرامہ انڈسٹری عروج پر ہے اور اسی وجہ سے آج سینکڑوں اداکاروں کا روزگار ٹی وی ڈراموں سے وابستہ ہے‘اپنے ایک انٹر ویو میں ایشا نورنے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار کسی ایک کو قرار نہیں دیا جا سکتا اگر ہمیں بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنا ہے تو اس کے لئے خلوص نیت کے ساتھ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام ایسوسی ایشن کو فعال کرنا ہو گا ہر ایسوسی ایشن اپنی طے شدہ ذمہ داریاں پوری کرے اور اس کے ساتھ نئے اداکاروں کے ساتھ موسیقاروں ، گلوکاروں اور ہدایتکاروں کو بھی کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔
وقت اشاعت : 17/02/2018 - 14:30:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :