ہمیں آج کے دور میں اسی جذبہ کی ضرورت ہے،پاکستان دنیا کا ایک ایسا خطہ ہے ‘کامیڈین عمران شوکی

ہفتہ 17 فروری 2018 14:30

ہمیں آج کے دور میں اسی جذبہ کی ضرورت ہے،پاکستان دنیا کا ایک ایسا خطہ ہے ‘کامیڈین عمران شوکی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2018ء) کامیڈین عمران شوکی نے کہا ہے کہ ہمیں آج کے دور میں اسی جذبہ کی ضرورت ہے،پاکستان دنیا کا ایک ایسا خطہ ہے جس میں دنیا کی ہر وہ نعمت موجود ہے جس کی تمنا یا خواہش کوئی کرتا ہے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں عمران شوکی نے کہا کہ اپنے تمام تراختلافات بھلا کر صرف اور صرف پاکستان کی ترقی خوشحالی اور اس کی بہتری کے لئے سوچ پیدا کرنی ہوگی، قومی یکجہتی کے فروغ اور ملک میں بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے فنکاروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا ملک کی موجودہ صورتحال میں فنکاروں پر بھی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 14:30:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :