فلم پدماوت دیکھنے گئے تاجر کے گھر ایک کروڑ کی چوری

ہفتہ 17 فروری 2018 14:30

فلم پدماوت دیکھنے گئے تاجر کے گھر ایک کروڑ کی چوری
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2018ء) دہلی کی امر کالونی میں رہائش پذیر تاجر کے گھر سے ایک کروڑ کی چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔ واردات کے وقت تاجر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فلم پدماوت دیکھنے کیلئے نویڈا گیا ہوا تھا۔ اسی دوران چوروں نے گھر میں ہاتھ صاف کردیا۔چوری کی واردات سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

تاجرفلم دیکھ کرواپس آیا تو دیکھا گیٹ کا دروازہ ٹوٹا ہوا ہے، گھر کے اندر سارا سامان بکھرا پڑا ہے، الماری کا لاک ٹوٹا ہوا ہے۔ اس میں رکھے زیورات جوتقریباً 90لاکھ روپے مالیت کے تھے اور 10لاکھ روپے نقد چو ر اپنے ساتھ لے گئے۔ سی سی ٹی وی میں صاف نظرآرہا ہے کہ چور بڑے ہی بے خوف ہوکر گھر میں گھسے اور سارے تالے توڑ کر واردات انجام دی۔
وقت اشاعت : 17/02/2018 - 14:30:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :